• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹریشن برانچ بحران حل کیلئے اربن ون اور ٹو میں دو نئے رجسٹرار تعینات

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کی رجسٹریشن برانچ کے بحران کو حل کرنے کیلئے اکیلے رجسٹرار کو ہٹا کر اربن ون اور اربن ٹو میں دو نئے رجسٹرارز تعینات کردئیے گئے ۔چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سب رجسٹرار جواد حسین ملک کو ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہےجن کی جگہ اربن ون کا چارج محمد انس خان بھٹی اور اربن ٹو کا چارج حمزہ ندیم کو دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رجسٹری برانچ میں لوگوں کی کئی کئی مہینوں سے جائیدادوں کی رجسٹریشن رکی ہوئی تھی اور متاثرہ شہریوں نے الزامات لگائے تھےکہ ان کو اضافی ادائیگی کیلئے مجبور کیا جاتا ہے۔ٹائوٹ اور پرائیویٹ افراد کے ذریعے کام ہوجاتے تھےجبکہ سسٹم میں پڑی ہوئی رجسٹریاں پاس نہیں کی جارہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق لوکل کمیشن کے زریعے شہریوں کو مجبور کرکے ہزاروں روپے اضافی وصول کئے جاتے تھےورنہ رجسٹریاں روکی لی جاتی تھیں۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھی شکایات پہنچائی گئیں جس کے بعد نئے رجسٹرار تعینات کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید