راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں سے 46سماج دشمن پکڑے گئے۔ ملزموں سے11کلو سے زیادہ چرس ،80لٹر شراب ،17پستول، دو کلاشنکوف ،رائفل، 2892گر ام ہیروئن، 440گر ام آ ئس برآمدکی گئی۔ تین ملزموں سےچھینی نقدی،21لاکھ روپے کے طلا ئی زیو رات بھی برآمد کر لئے گئے۔اسلام آباد پولیس 5اشتہاری بھی گرفتار کر لئے۔