راولپنڈی ( جنگ نیوز) ایم این اے بیرسٹر عقیل ملک نے بھاٹہ چوک گلیوں کے سیورج پختگی اور دیگرترقیاتی کام جلد شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے یہ بات سردار خوشی داد خان اور ملک تنویر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے انہیں وزیر مملکت بننے پرمبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر یو سی گرجا کے ترقیاتی کاموں اور بھاٹہ چوک میں پارک کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کوارڈنیٹر ملک امجد بھی ملاقات میں موجود تھے ۔