اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سینٹری ورکرز نے چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پیر کو چیئرمین سی ڈی اے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ براہ راست سی ڈی اے نہیں بلکہ سی ڈی اے کے ٹھیکیدار امجد کےملازم ہیں جس نے انہیں چار ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں ۔اس کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے نے ادائیگی اور سکیورٹی روک رکھی ہیں۔