اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)چیئرمین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا ہے کہ آئیسکو کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کسٹمر سروسز اور فیلڈ اُمور کی انجام دہی میں جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ کو یقینی بنا رہا ہے جس کے باعث صارفین کو معیاری کسٹمر سروسز کی سہولیات میسرہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے مفادات پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔