کراچی (نیوز ڈیسک) ناچنا گانا مہنگا پڑگیا، مادورو کی ڈانسنگ نے ٹرمپ کو غصہ دلایا۔ وینزویلا کے صدر کی عوامی محفلوں میں مشغولیت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشتعل کر کے حملے پر اکسایا۔ غیر ملکی میڈیا اطلاعات کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی ڈانسنگ اور عوامی محفلوں میں مشغولیت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشتعل کر دیا۔ رپورٹوں کے مطابق یہ مادورو کی کارروائیاں تھیں جنہوں نے ٹرمپ کو وینزویلا پر حملہ کرنے پر اکسایا۔ مادورو کی ڈانسنگ اور غیر سنجیدہ رویہ امریکہ کے ساتھ کشیدگی کے دوران اسے ایک چیلنج کے طور پر دیکھا گیا۔ ان حرکات کے بعد، ٹرمپ نے وینزویلا میں آپریشن ایبسولیوٹ ریزولو کی منظوری دی، جس میں مادورو اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ مادورو کو منہ پر منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات کا سامنا ہے اور اسے نیو یارک کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا۔