• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے IMF کو بجلی کی قیمت 2 روپے فی یونٹ کم کرنے پر راضی کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان نے بجلی 2 روپے سستی کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کر لیا، ذرائع کے مطابق ٹیرف کم کرنے سے پہلے تقسیم کار کمپنیوں کی نج کاری کا نیا جامع منصوبہ آئی ایم ایف کو دینا ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک ارب ڈالر قسط کیلئے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مذاکرات جاری ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے کی کل اور آج آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی حکام نے بجلی کا ریٹ 2 روپے فی یونٹ کم کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کر لیا۔

اہم خبریں سے مزید