• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوت سے دہشت گردوں سے نمٹا جائیگا، سول وعسکری قیادت کا اتفاق

اسلام آباد(آن لائن)پوری قوت سے دہشت گردوں سے نمٹا جائیگا، سول وعسکری قیادت کا اتفاق، اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، جعفر ایکسپریس پرحملے کرنےوالے دہشت گردوں کو مکمل طور پر بیرونی مدد حاصل تھی ،ریاست اور حکومت کسی قیمت پر دہشت گردوں کے آگے سرنگوں نہیں ہوگی اور نہ ہی ان سے کسی قسم کے مذاکرات ہوں گے،وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں قومی و داخلی سلامتی کی صورت حال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری قیادت کے علاوہ اعلی سول حکام اور انٹیلی جنس اداروں کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں سانحہ جعفر ایکسپریس کی وجہ سے پیدا صورت حال بھی تفصیلی طور پر زیر بحث آئی۔

اہم خبریں سے مزید