ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نےڈکیتی و چوری کے الزام میں 28مقدمات درج کرلیے ،تھانہ نیوملتان کے علاقے میں نور الحسن اور علی حسن سے مسلح نامعلوم ملزمان نے موبائل فونز چھین لیے، سیتل ماڑی کے علاقے میں جمشید ذیشان سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں حسن سے تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 80ہزار و طلائی چین لوٹ کر فرار ہوگئے ،مخدوم رشید کے علاقے میں اسد سے دو مسلح ڈاکو نقدی و موٹرسائیکل چھین کر لے گئے، بستی ملوک کے علاقے میں رانا شاہد اقبال سے نامعلوم ملزمان نے نقدی و موبائل لوٹ لیا ،صدر شجاع آباد کے علاقے میں نعیم کو موبائل و نقدی سے محروم کردیا جب کہ غلام مصطفی ٰ،غلام یاسین ، مجید ،جاوید ، عبدالستار ،بشیر ، مجتبی ، بلال ، مقبول ، سجاد ، ندیم ، حفیظ الرحمن ، وقاص ، خرم ، محمد شہزاد ،اللہ بخش ، نذر محمد ، عبدالمالک ، وسیم ، محمد علی ، تنویر مسیح اور محمد ذیشان کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔