ملتان (سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک میں ناقص اور ممنوعہ خوراک کی روک تھام کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گلبرگ ٹاؤن، قلی بازار، جامعہ عنایتیہ روڈ بلاک 11، کبیروالا، وہاڑی روڈ کچا کھوہ، ریل بازار عبد الحکیم اور 13 والا پھاٹک پر کارروائیاں کیں، تفصیلات کے مطابق پروڈکشن میں واش روم کی موجودگی پر دربار گیٹ کبیروالا میں بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی، اسی طرح کھلے مصالحہ جات، ایکسپائرڈ چائے کی پتی برآمد ہونے پر گلبرگ ٹاؤن میں ہول سیل پوائنٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، بیکری آئٹمز کی تیاری میں کھلے رنگ کے استعمال پر پھینیاں بنانے والے یونٹ کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔