• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے اہلکار کی ایمانداری، ٹرین میں بھول جانے والا لیپ ٹاپ مسافر کو لوٹا دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے اہلکا ر کی ایمانداری،ٹرین میں بھول جانے والا لیپ ٹاپ مسافر کو لوٹا دیا،بتایا گیاہے کہ گزشتہ شب جب115اپ موسیٰ پاک ایکسپریس لاہور پہنچی توبزنس کلاس کے ایک مسافرمحمد عمار اپنا قیمتی لیب ٹاپ ٹرین کی برتھ پر بھول گئے،گاڑی کی چیکنگ کے دوران اے سی اٹینڈنٹ سید کا شف رضا گیلانی کو لیپ ٹاپ وہاں ملا، انہوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئےلیپ ٹاپ کو اپنے قبضے میں لیکر اپنے سینئر افسران کو اطلاع دی،اس دوران وہ انتظار کرتے رہےکہ  جس کا لیپ ٹاپ ہے، وہ واپس آجائے، ایک گھنٹے سے زائد گزر جانے کے بعد مسافر محمد عمار سٹیشن پر کھڑی ٹرین میں اپنا لیپ ٹاپ ڈھونڈنے واپس آئے جب تک ٹرین کی لائٹس بھی بند ہو چکی تھیں، سید کا شف رضا گیلانی نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصدیق کے بعد لیپ ٹاپ اُس کے مالک کے حوالے کردیا  جس پر مسافرمحمد عمار نے سید کا شف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔
ملتان سے مزید