• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز علی سندھیلہ یوتھ ڈیولپمنٹ و اسپورٹس کیلئے خصوصی فوکل پرسن براۓ یورپ مقرر

برمنگھم میں مقیم معروف تجزیہ نگار چوہدری پرویز علی سندھیلہ کو  وزارت یوتھ ڈیولپمنٹ اور اسپورٹس کےلیے خصوصی فوکل پرسن براۓ یورپ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ راجہ فاتح کیانی آزاد کشمیر کےلیے فوکل پرسن نامزد کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے چیئرمین یوتھ افیئرز و ڈیولپمنٹ رانا مشہود نے انھیں وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فوکل پرسن مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا اور کہا آپکی نامزدگی پر یورپ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ یورپ اور پاکستان کے درمیان اسپورٹس اور بالخصوص یوتھ کےلیے سرگرمیاں مانند پڑتی جا رہی ہیں یورپ میں پروان چڑھنے والے اپنے ملک پاکستان اور اپنی مادری زبان سے دور ہوتے چلے جا ریے ہیں۔

انھوں نے کہا موجودہ حکومت کی طرف سے پرویز علی سندھیلہ جیسی شخصیت کو فوکل پرسن نامزد کرنے سے یوتھ کو دونوں اطراف کے ممالک کے درمیان آگاہی ملے گی اور مثبت سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ نوجوان پاکستان اور یورپ کے درمیان رابطہ بڑھائیں گے اور ایک مضبوط توانا معاشرہ قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

پاک میڈیا سینٹر کے کو آرڈینیٹر عبران فرید نے کہا ہے کہ پرویز سندھیلہ اور راجہ فاتح محمود کیانی کا فوکل پرسن بننا ایک اہم ہیش رفت ہے دونوں تعلیم یافتہ نوجوان ہیں اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

انھوں نے کہا موجودہ حکومت نوجوانوں کی ترقی اور استحکام چاہتی ہے، نوجوانوں کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کا خواب جہاں چیئرمین یوتھ افیئرز رانا مشہود کی کاوشوں سے پورا ہو گا وہاں پرویز سندھیلہ اور راجہ فاتح کیانی بھی جدوجہد کی اس دوڑ میں براہ راست شامل ہو گئے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید