کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس کے مطابق 14 سے 17 مارچ تک جام صادق برج کورنگی پر صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ترقیاتی کام کیا جائےگا جس کے باعث جام صادق برج کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بند اور ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب بھیجا جائےگا،پولیس کے مطابق کورنگی روڈ، اختر کالونی سے براستہ ہینو چورنگی، کورنگی انڈسٹریل ایریا کی جانب جانے والی ٹریفک کو کورنگی روڈ (کورنگی کراسنگ سے پہلے) پیٹرول پمپ سی این جی کٹ سے بائیں جانب ایس ایم منیر روڈ گودام (بروکس) چورنگی کی جانب ،کورنگی انڈسٹریل ایریا سے جانب محمود آباد آنے اور جانے والی ٹریفک کو گودام (بروکس) چورنگی سے دائیں جانب سرجن فیض محمد خان روڈ (کورنگی کازوے) کی جانب بھیجا جائے گا،اسکے علاوہ ڈیفنس سے ایئرپورٹ جانے کے لئے کورنگی روڈ، کالا پل ایف ٹی سی فلائی اوور سے شارع فیصل کا راستہ اختیار کریں،عوام سے گزارش ہے کہ دوران سفر کسی بھی قسم کی زحمت و پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر کال کریں ۔