کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے گڈاپ میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 645 غیر قانونی کنکشن (کنڈے) ہٹا دئے، غیر قانونی کنکشن ہر ماہ 18 لاکھ یونٹس بجلی کی چوری میں ملوث تھے، کے الیکٹرک کے مطابق دوسری جانب ایم 9 کوریڈور کو بجلی فراہم کرنے والے 11 کے وی فیڈرز پر نقصانات میں نمایاں کمی سے پاور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک مزید مستحکم ہوا ہے۔