• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بدامنی میں اضافہ تشویشناک ہے، جماعت اسلامی

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر ڈاکٹرعطاء الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدترین بدامنی کی لہر چل رہی ہے شاہراہیں محفوظ ہیں نہ ٹرینیں ہر طرف خوف دہشت ، مایوسی اورپریشانی کا دوردورہ ہے حکومت وسیکورٹی ادارے غافل ہیں جبکہ عوام غیر محفوظ ہیں بولان ٹرین واقعہ قابل مذمت ہے دودن گزرنے کے باوجود سیکڑوں افراد بازیاب نہ کرائے جاسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی دفترمیں وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سیکورٹی اداروں اورحکومتی غفلت کی وجہ سے مزدور،طالب علم شہری ،ڈرائیور اور بچوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں بدامنی کے واقعات ختم نہیں ہورہے۔ روزگار ،کاروبار اور بارڈربندہیں باہر سے مزدوری کیلئے آنے غریبوں کی بھی شہادتیں ہورہی ہے قتل وغارت کابازار گرم ہے۔بلوچستان جل رہاہے ہر طرف نفرت ،خوف، جنازے اورلاشیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بندوق اور طاقت سے مسائل حل نہیں ہونگے صوبائی حکومت بامقصد اور مخلصانہ مذاکرات کے ذریعے عوام کے مسائل کا حل یقینی بنائے۔
کوئٹہ سے مزید