• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کا نوٹس لیا جائے‘ آئی جی ٹی

کوئٹہ(پ ر) اسلامی جمعیت طلبہ کے ترجمان نے کہاہےکہ ایک طلبہ تنظیم کی جانب سے اسلامی جمعیت طلبہ کے نہتے کارکنوں اور ذمہ داروں پر حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ یہ حملہ منظم منصوبے کے تحت کیا گیا، جس میں گروپ کے بیس سے پچیس مسلح افراد نے ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا ۔ترجمان نے کہاکہ یہ عناصر اپنی اصلیت ظاہر کر رہے ہیں اور ہمیشہ سے معصوم طلبہ کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھانے میں ملوث رہے ہیں۔یہ گروہ نہ صرف تعلیمی اداروں میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ نوجوانوں کو منشیات اور بے راہ روی کی طرف دھکیلنے میں بھی سرگرم ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہےکہ ان عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ تعلیمی اداروں کاماحول محفوظ بنایا جا سکےاگر حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا تو شدید ردعمل دینے پر مجبور ہو ں گے۔
کوئٹہ سے مزید