• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمنگلی فلائی اوور کی اسٹریٹ لائٹس غیر فعال ‘ حادثات جنم لینے لگے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سمنگلی فلائی اوور کی اسٹریٹ لائٹس غیر فعال،لوگوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا،تفصیلات کے مطابق سمنگلی روڈ فلائی اوور کی اسٹریٹ لائٹس بدستور غیر فعال ہیں، جس کی وجہ سے سرشام ہی اندھیرا چھا جاتا ہے اور لوگوں کو آمد ورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ متعدد مرتبہ تاریکی کے باعث حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سمنگلی فلائی اوور کی اسٹریٹ لائٹس طویل عرصہ سے غیر فعال ہیں جس کی جانب متعدد مرتبہ متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کراچکے ہیں لیکن تاحال اسٹریٹ لائٹس فعال نہیں ہوسکیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سمنگلی فلائی اوور کی اسٹریٹ لائٹس فورا فعال کی جائیں تاکہ لوگوں کو آمد ورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کوئٹہ سے مزید