• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی فراہمی کا شیڈول بھی متاثر

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی سپلائی کا نظام بری طرح متاثرہونے لگا ٹینکر مافیا کی چاندی تفصیلات کے مطابق شہر کے وسطی و نواحی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی سپلائی کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں شہریوںنے بتایا کہ ایک جانب تو ویسے کئی کئی روز بعد پانی آتا ہے تاہم جب پانی آتا ہے تو اس وقت بجلی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کرٹینکر مالکان بھی مہنگے داموں پانی فروخت کرنےلگے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے تاکہ پانی کی سپلائی کا نظام متاثر نہ ہو۔
کوئٹہ سے مزید