• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب طلباء پر تشدد کا نوٹس لیں‘ پشتونخوا ایس او

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی آرگنائزنگ باڈی کے جاری بیان میں ملتان بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی میں پشتون طلباء پر تشدد اورزدکوب وگرفتارکرنے کے ناروا اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیاہے۔ بیان میں کہا گیا کہ قوموں کی محرومی ومحکومی کا پیغام دینا اور فیڈریشن کے قوموں کے درمیان نفرتوں میں اضافے سے ریاست پر عوام کو مزید بد اعتماد کرنے کے مترادف ہے ۔ پولیس کی جانب سے پشتون طالب علموں پر ظلم کی ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس کا نوٹس لینا ذمہ دار اداروںکی ذمہ داری ہے، پولیس کو ملکی آئین وقانون کا پابند بناتے ہوئے قانون سب کے لئے یکساں ہوناچاہئے۔ طلباء پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی اور اس کا نوٹس لینا آئی جی پنجاب کی ذمہ داری ہے ۔
کوئٹہ سے مزید