• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی کا تہوار رنگوں، خوشیوں اور محبت کا پیغام ہے، سردار نور احمد بنگلزئی

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بنگلزئی قبیلے کے سردار نور احمد بنگلزئی نے ہولی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار رنگوں کی خوشیوں اور محبت کا پیغام ہے اور یہ تہوار تہذیبی اور ثقافتی ہم آہنگی کا مظہر ہے اور یہ دن ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہونے کی دعوت دیتا ہے، بیان میں انہوں نے ہندو برادری کو ہولی کے موقع پر دلی مبارک بار پیش کر تے ہوئے دعا کی کہ یہ دن محبت اور امن خوشحالی لے کر آئے کیونکہ پاکستان میں اقلیتی برادری جو کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں آباد ہیں اور وہ اپنے مذہبی اور دیگر تہواروں کو بھر پور انداز میں مل جل کر مناتے ہیں تاکہ معاشرے میں یکجہتی ہم آہنگی اور محبت بڑھے۔
کوئٹہ سے مزید