کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)میزئی اڈہ میں ڈرائیور کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا سوزوکی ڈرائیور ثاقب علی چمن سے واپسی پر کوئٹہ کی طرف آرہاتھا کہ رات کو دس بجے کے قریب میزئی اڈہ میں دو لیویز چوکیوں کے درمیان مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اسے روک کر موبائل فون اور ہزاروں روپے نقد چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ ڈرائیور نے جب قریبی لیویز چوکی جاکر واقعہ کی اطلاع دی تو لیویز والوں نے بتایاکہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے یہ یہاں روز کا معمول ہے۔