• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی میں کینالوں سے متعلق قرارداد عوام کیساتھ دھوکہ، سید زین شاہ

جامشورو (نامہ نگار) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور دریائے سندھ بچاؤ تحریک کے کنوینر سید زین شاہ نے سندھ اسمبلی میں پیش کی جانے والی کینالوں سے متعلق قرارداد کو ایک ڈراما اور عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آصف علی زرداری کینالوں کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیں، کیونکہ انہوں نے گرین انیشیٹو پاکستان کے اجلاس میں خود اس کی منظوری دی تھی۔ اپنے جاری بیان میں سید زین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام پہلے ہی کینالوں کے منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں، اور عوامی ردعمل کو کمزور کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے یہ ڈراما رچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرارداد میں صرف چولستان کینال کا ذکر کیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید