اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری کیس کے معاملے پر جنرل باڈی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ بار کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جنرل باڈی اجلاس 15 ستمبر کو ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگا جس میں تمام وکلا سے رائے لی جائے گی ۔ اعلامیہ کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی رٹ دائر کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرتی ہے ، مزید کہا گیا کہ بار ہمیشہ آزاد اور مثبت سوچ رکھنے والے ججوں کی حمایت کرتی ہے۔