کراچی( اسٹاف رپورٹر)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)نے کینیڈا کے لیے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ فیصلہ بحر الکاہل کو پار کرنے والے خصوصی بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کی ضروری میٹیننس کے لیے کیا گیا ہے۔یہ طیارے 17 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان طیاروں کی مکمل تکنیکی معائنہ اور پرزہ جات کی تبدیلی کے عمل کو تین ہفتوں تک جاری رکھا جائے گا۔