• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NCCIA کی گھوٹکی سکھر میں کارروائی، ایک کروڑ 26 لاکھ کا آن لائن فراڈ بے نقاب

کراچی( اسٹاف رپورٹر )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نےگھوٹکی سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 26 لاکھ 41 ہزار 364 روپے کا آن لائن فراڈ بے نقاب کر دیا۔حکام کے مطابق مقامی بزنس مین کو بھاری منافع کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیائی گئی۔فراڈ میں دو بنکوں کے اکاؤنٹس استعمال ہوئے۔ملزمان نے غیر ملکی کارڈز اور جعلی بینیفشریز کے ذریعے رقوم نکلوائیں۔گرفتار اور نامزد افراد میں محمد فیصل، فہد اکرم، ستارہ اکرم، لیایہ موزم بکھاری ،عبدالرحمٰن صدیق، دلدار خان، ماکی اکرم اور سبھان ٹریڈرز شامل ہیں۔تحقیقات میں مختلف ایجنٹس اور بینک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید