• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاءعباس نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ حملہ اسرائیلی اشتعال انگزیری کے خلاف امت مسلمہ کے لئے متحد ہونے کا پیغام ہے، خواب خرگوش سے نکلنا ہوگا،اسلامی ملکوں کو اپنی اقوام متحدہ اور اپنا بینک بنانا ہوگا،گریٹر اسرائیل کا منصوبہ امریکا اور بڑی طاقتوں کی سازشوں کا حصہ ہے، اسلامی ملکوں نے اس حوالے سے مناسب حکمت عملی نہیں بنائی تو مستقبل مسلم ملکوں کے لئے حد درجہ خطرناک ہوگا،غزہ صرف فلسطین تک محدود نہیں رہے گا دیگر ممالک کو بھی اس قسم کے واقعات اور حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا فلسطین کے مغربی کنارے میں متنازع آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کرنا اس بات کا اشارہ ہے کہ اسرائیل ایک بڑے منصوبے کے تحت گریٹر اسرائیل کی جانب بڑھ رہا ہے، غزہ میں امن کے لیے قطر کے تعمیری اور ثالثی کردار کو سرا ہنے کے بجائے امریکی اشارے پر اسرائیل کی جانب سے ثالث ملک قطر کو نشانہ بنانا امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ پاکستان اور ایران کی جانب سے کھل کر اسرائیل کی مخالفت مسلمانوں کو متحد اور یکجا کرنے کی کوشش ہے،امت مسلمہ کو اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، غزہ فلسطینی زمین ہے اور کوئی بھی جارحیت انہیں ان کے حقوق سے محروم نہیں کر سکتی۔

ملک بھر سے سے مزید