• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے آپریشن ناگزیر، حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ)تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے ۔ٹانک جنڈولہ، بنوں سمیت خیبرپختونخوا و بلوچستان میں دہشت گروں کی کارروائیوں اورجعفر ایکسپریس پر حملہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ تھا، سکیورٹی فورسز نے حملوں کو ناکام بنا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان دشمن قوتوں کے سامنے جھکنے والا نہیں ۔حضرت مختارؒ نے کتاب خدا ،سنت رسولؐ، نواسہ رسول ؐامام حسین کے قصاص اور مظلومین و محرومین کے دفاع کا علم اٹھا کر ظالمین کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مختارفورس کے زیراہتمام یوم مختارآل محمدؐ کی مناسبت سے تقریب کی پہلی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقدسی نے باورکرایاکہ دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے پورے ملک میں آپریشن ناگزیز ہے۔
اسلام آباد سے مزید