اسلام آباد ( جنگ نیوز) قائداعظم یونیورسٹی نے کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2025ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔حالیہ سبجیکٹ رینکنگ کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی فارمیسی اینڈ فارماکولوجی، ریاضی، فزکس اینڈ ایسٹرونومی کے شعبوں میں 150-200، ایگری کلچر اینڈ فاریسٹری 201-250، بائیولاجیکل سائنسز اینڈ کیمسٹری اور میٹیریل سائنسز 251-300،شماریات اور آپریشنل ریسرچ 251-275، اکنامکس اینڈ اکنومیٹرکس، کمپیوٹر سائنسز اینڈ انفارمیشن سسٹم 301-350، انوائرمنٹل سائنسز 401-450، بزنس اینڈ مینجمنٹ سٹڈیز 451-500کے درمیان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ۔