• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشوں کیخلاف کارروائی جاری، 100 گرفتار، ساڑھے تین لاکھ جرمانے

اسلام آباد ( ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار ) شہر اقتدار میں گراں فروشی نہ رک سکی ،ضلعی انتظامیہ کی 610 کارروائیوں میں 100 گرفتاریاں، 3 لاکھ 50 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کا کہنا ہے کہ اشیائے ضرویہ پر خصوصی حکومتی سبسڈی سے 20 فئیر پرائس شاپس پر پھلوں سبزیوں کی 15 آئٹمز پر ڈسکاؤنٹ جاری ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر سخت انسپکشنز کی جا رہی ہیں، شہری گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور مقررہ قیمت سے زیادہ ادا نہ کریں ۔
اسلام آباد سے مزید