اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )گلگت بلتستان میں نایاب چار برفانی تیندووں( Snow Leopard ) کی ایک ساتھ موجودگی کو حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی صحت کیلئے خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔ ان برفانی چیتوں کی تصویر وائلڈ لائف حکام نے گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے حاصل کی ہے۔ ماہرین کے مطابق برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہوتے ہیں۔