• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کا مسئلہ سکیورٹی نہیں کرپشن اور بیڈ گورننس ہے، عظیم کاکڑ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) وطن دوست موومنٹ بلوچستان کےصدر عظیم خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیکیورٹی کی ناکامی نہیں بلکہ کرپشن اور بیڈ گورننس ہے،بلوچستان معدنیات سے مالا مال واحد صوبہ ہے جسکے ارکان اسمبلی کی تعداد 65 ہےجبکہ کابینہ 40 رکنی ہے۔ پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظیم کاکٹر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں کرپشن اور بیڈ گورننس میں پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں۔ پاکستان کی 26 فیصد گیس کی ضروریات سوئی سے پوری ہو رہی ہیں، مگر اسکا فائدہ صرف ایک خاندان کو ہو رہا ہے، بلوچستان میں ایک سو خاندانوں کو نوازا جا ر ہا ہےجو اب ریاست سے بھی زیادہ طاقتور ہو چکے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید