• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 4 گاڑیوں، 35 موٹرسائیکلوں سے محروم، متعدد افراد سے موبائل چھین لئے گئے

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں 100وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 4 کاریں ، 35 موٹر سائیکل،28موبائل فون اور دیگر سامان اڑا لیا گیا، 32گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔3 موٹر سائیکل اور13موبائل فونز اسلحہ کی نوک پر جبکہ10 موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں صرف 10 مقدمات درج ہوئے جن میں دو کاریں، چار موٹر سائیکل چوری اور ایک موٹر سائیکل ، موبائل فون چھیننے کے ایک مقدمہ کے علاوہ دو گھروں کے تالے بھی ٹوٹنے کی روداد شامل ہے ۔ تھانہ ویسٹریج کے علاقے گلشن نایاب سے صائم عبداللہ اور تھانہ نصیر آباد کے علاقے چاکرہ سے راشد محمود کے موٹر سائیکل ، تھانہ روات کے علا قے فیز ایٹسے عابد سے 2 نا معلوم افراد ڈیڑھ لاکھ روپے اسلحہ کی نوک پر چھین لے گئے ۔تھانہ مندرہ کےعلاقے موڑہ چوہدری میں عظمت علی کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات ، تھانہ کہوٹہ کے علاقے قبا مسجد سے ایک لاکھ روپے مالیت کے چار ایمپلی فائر ایک مائیک اور نلکوں کی ٹونٹیاں چوری کر لی گئیں ۔تھانہ ایئر پورٹک ے علاقے ایئر پورٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں ریاض کے گھرسے گھریلو ملازمہ ایک لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات لے کر چلتی بنی۔ چکلالہ سکیم تھری میں راشد حسین کی جیب سے تین لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید