• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹر ہیری بروک پر آئی پی ایل میں دو سال کی پابندی عائد

ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلش کرکٹر ہیری بروک پر آئی پی ایل میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی لگا دی۔اس بات کا انکشاف بھارتی میڈیارپورٹ میں کیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں ہیری بروک نے آئی پی ایل کے 18 ویں سیزن سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ انٹرنیشنل کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔26 سالہ بروک کو آئی پی ایل 2025کیلئے دہلی کیپیٹلز نے خریدا تھا۔

اسپورٹس سے مزید