• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ ناموس رسالت ہرمسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، حافظ طلحہ سعید

لاہور(خبرنگار)مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے.سوشل میڈیا پر شان رسالت میں گستاخیاں منظم انداز میں کی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے حوالہ سے وکلا کو قانونی راستہ اختیار کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے حوالہ سے وکلا کو قانونی راستہ اختیار کرنا چاہئےاور ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایسے قوانین کے نفاذ کے لیے کوشش کرنی چاہیے جو مقدس ہستیوں کی توہین کو روک سکیں۔
لاہور سے مزید