• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی، 25 موٹرسائیکل چوری، سٹریٹ کرائم نہ رک سکا، متعدد شہری لٹ گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 21موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،12افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد کے شہری بھی مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 4موٹرسائیکلوں ،موبائل فونزاور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق تھانہ رمناکے علاقہ سے شہری کی گاڑی چوری کرلی گئی ،تھانہ مارگلہ ،تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ گولڑہ اورتھانہ کھنہ کے علاقوں سے ایک ،ایک موٹرسائیکل چوری ہوگیا،سٹریٹ کرائم کی ایک واردات تھانہ رمناکے علاقہ جب کہ رابری کی واردات تھانہ کراچی کمپنی اور ایک واردات تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ میں رپورٹ کی گئی ۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ پیرودھائی میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرزبیر سے موبائل اور7ہزارروپے،تھانہ صادق آباد کے علاقہ کری روڈ پر 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر فرخ نذیر سے موٹرسائیکل،موبائل،ڈیڑھ لاکھ روپے ، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ ،بنک گراؤنڈ کے قریب 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر وقاص سے موبائل اور7ہزارروپےچھین کر لے گئے ۔تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چوہڑ چوک میں شیخ نقاش اپنی بیوی سدرہ کے ساتھ شاپنگ کے لیے جا رہا تھا کہ 2 موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پرانہیں روک کرپرس اور موٹرسائیکل چھینے کی کوشش کی اور شور شرابہ کرنے پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔تھانہ ویسٹریج کے علاقہ ریلوے سکیم نمبر 5میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ٹیکسی ڈرائیورمحمد عمران سے موبائل اور 26ہزا ر روپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ سہام میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پربابر کی بہن سے موبائل اور نقدی ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میںنامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرحافظ محمد شہباز سے موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ حیدر کالونی میں4نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر عاشر مسیح سے ایک لاکھ 20ہزارروپے اور موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجاروڈ پر دوموٹرسائیکلوں پرسوار چار ملزمان اسلحہ کی نوک پرمحمد صدیق سے موبائل ،تھانہ چکری کے علاقہ میں2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرشہری سے موبائل فون اور 3ہزارروپے چھین کرلے گئے۔بحریہ ٹاؤن میں 3نامعلوم ملزمان اصام علی شاہ سے 2 لاکھ روپے اور2موٹرسائیکل سوار محمد احسن سے زبردستی موبائل فون اور 3 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔طماسب آباد میں زمان احمد کی دکان سے گاڑی کے انجن وگیئر،وائرنگ ،کمپیوٹر،پھگواڑی میں ٹاور کی بیٹری ،کٹاریاں میں مبشررحیم کابیگ جس میں 2موبائل اورتعلیمی اسنادتھیں ،سید پورروڈ پر جعفرطیار کی دکان سے 2موبائل اور30ہزارروپے،صادق آباد میں نورین فاطمہ کے گھر سے موبائل،ایک لاکھ 18ہزارروپے، کیمرہ مالیتی ایک لاکھ روپے اور3 انگوٹھیاں ،سنہری بنک مری روڈ سے اے سی کاکاپر پائپ بمعہ تار مالیتی 60ہزا رروپے، چاکرہ روڈ پرجمعرات بازارمیں شکیلہ اصغر کے پرس سے 65ہزا رروپے، شناختی کارڈاور اے ٹی ایم کارڈ،چکلالہ سکیم تھری میں علی رضا کی جیب سے اس کے والد کی نماز جنازہ کے دوران موبائل ، شناختی کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس،پی ایم ڈی سی کارڈ چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید