راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے دوران اب تک 1000گراں فروشوں کوگرفتار کرکے ساڑھے 15لاکھ روپے سے زیادہ جرمانہ کیاگیا۔اس بات کاانکشاف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی زیرصدارت ہونے والے جائزہ اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران ضلعی انتظامیہ کے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس کوبتایاگیاکہ اسلام آباد میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے مجموعی طور پر ایک ہزار 289 کارروائیاں کی گئیں ۔اسسٹنٹ کمشنرز نے 290 گراں فروش گرفتار کئے اور11 لاکھ 12 ہزار روپےجرمانہ عائدکیاگیا۔یکم رمضان سے اب تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 4 ہزار 568 کارروائیاں کیں، اس دوران 11 دکانیں سیل 711 گرفتاریاں 4 لاکھ 48 ہزار 500 روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں کو ہر صورت ریلیف دینے کی ہدایت کی ،ڈی سی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی ہیلپ لائن پر درج ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیں، اورپرائس لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں۔