بھارت کے نامور آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمٰن کو چنائی کے نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر رحمٰن کو گزشتہ رات چنائی شہر میں سینے میں درد کی شکایت کے ساتھ اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کی حالت کو مانیٹر کیا جارہا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ موسیقار روزے کی حالت میں ڈی ہائڈریشن کا شکار ہوگئے تھے۔
تاہم آج اسپتال میں ڈاکٹروں نے اے آر رحمٰن کو صحتمند قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کردیا۔