وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کراچی کا دورہ کیا۔
صوبائی کوآرڈینیٹر ارشاد علی سوڈھر نے وزیر صحت کو پولیو کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزیر صحت نے رواں سال کے 6 میں سے 4 پولیو کیسز سندھ سے ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور فرنٹ لائن ورکرز اور ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔
مصطفیٰ کمال نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو فری پاکستان کے لیے مزید جدید اور مربوط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی حکومت سندھ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سندھ میں 43،000 والدین ویکسینیشن سے انکاری ہیں، تقریباً 42،000 کراچی سے ہیں۔