قومی ایئرلائنز عید الفطر کے بعد برطانیہ کےلیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کےلیے تیار ہے۔
اس امر کی برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے تصدیق کی ہے جو لندن میں منعقدہ ایک افطار ڈنر کے دوران صحافیوں اور سوشل میڈیا کے ممبران سے اظہار خیال کر رہے تھے۔
ڈاکٹر فیصل نے اعلان کیا کہ قومی ایئر لائن ابتدائی طور پر لندن اور مانچسٹر کو پاکستان سے ملانے والی پروازیں بحال کرے گی، مستقبل قریب میں برمنگھم سے خدمات بحال کرنے کا منصوبہ ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ پروازوں کی بحالی کا آغاز باقاعدہ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا، جس میں میڈیا کے نمائندوں کو تقریب کی کوریج کےلیے مدعو کیا جائے گا۔