کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ( ایس آئی یو)نےپاک کالونی گٹرباغیچہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکلیں چوری کرکے آن لائن فروخت کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور 7موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، ترجمان ایس آئی یو کے مطابق ملزمان موٹرسائیکلیں چوری کرنے کے بعد ٹمپر کر تے تھے ، ملزمان میں ویز بلاول،محمد شاہ رخ اور محمد رضوان شامل ہیں۔