• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاربر چینل میں رکاوٹ بننے والی 52 بڑی کشتیوں کو ہٹانے کے حتمی نوٹسز

کراچی (اسد ابن حسن) مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی فشریز ہاربر اتھارٹی نے کراچی فش ہاربر چینل سے 52 ناکارہ یا غیر فعال فشنگ بوٹس کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کو فوری طور پر چینل سے ہٹانے کے حتمی نوٹسز جاری کر دیۓ ہیں۔ مذکورہ نوٹسز کراچی فش ہاربر اتھارٹی کنٹرول اینڈ مینجمنٹ ریگولیشن ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ فشنگ بوٹس کے مالکان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ان کی ناکارہ یا غیر فعال فشنگ بوٹس ہاربر چینل میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔ ان بوٹس کو پہلے سات یوم میں ہٹانے کے نوٹسز دیے گئے تھے مگر ان پر عمل نہیں کیا گیا اور وہ بوٹس اب بھی وہیں کھڑی ہوئی ہیں۔ لہذا حتمی نوٹس دیا جاتا ہے کہ ان فشنگ بوٹس کو فوری طور پر وہاں سے ہٹا لیا جائے ورنہ ان کو ٹگس کے ذریعے ہاربر چینل سے ہٹا کر کسی دور مقام پر کھڑا کر دیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید