• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹرز اگر حلوہ پوری، نہاری، حلیم کھائینگے تو کیسے کھیل پائینگے، صوبائی وزیر کھیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کےوزیرِکھیل سردارمحمد بخش مہر نے قومی کرکٹرز کی فٹنس پر سوال اٹھادیا، کرکٹرز اگر حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کیسے کھیل پائیں گے،ان کوپنی ڈائٹ اور نیوٹریشن پر بھی کام کرنا چاہیے، انہوںنے کہا کہ کرکٹ میرے دائرہ اختیار میں نہیں لیکن اب مجھے ہی کرکٹ کے لیے کچھ کرنا پڑے گا ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی پر کہا ہے کہ کر کٹ کو تباہ کیا جارہا ہے، سلیکشن میں میرٹ کو نظر انداز کردیا۔کورنگی ٹاؤن میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ، چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے پوری قوم مایوس ہے۔ قومی ٹیم نہ فائنل میں پہنچ سکی نہ فائنل ہم تک پہنچ سکا، ہمیں قومی کرکٹ ٹیم پر کافی محنت کرنے کی ضرورت ہے، یہاں پر کچھ ایسے بھی بولرز ہیں جن کو میں پانچ چھ چھکے مار سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے بھی بیٹس مین ہیں جن کو میں بھی آرام سے آؤٹ کر سکتا ہوں، کسی زمانے میں کورنگی میں چائنہ کٹنگ اور لینڈ گریبنگ عروج پر تھی، اب کورنگی میں کھیلوں کے ایونٹ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ حکومت ضلع کورنگی میں آئندہ سال کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کا انعقاد کرائے گی۔
اسپورٹس سے مزید