• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سولر سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کریں، سرحد چیمبر

پشاور (لیڈی رپورٹر )سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں اچانک اور بڑے پیمانے پر کی گئی تبدیلیوں کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو قابل تجدید توانائی کے فروغ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے اور حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سولر پینل مالکان کے لیے بجلی کی خریداری کی قیمت 27 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 10 روپے فی یونٹ کرنا نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ نقصان دہ بھی ہے۔ اس 63 فیصد کٹوتی سے سولر انرجی میں نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوگی اور حکومت کے اپنے قابل تجدید توانائی کے اہداف کو بھی نقصان پہنچے گا۔سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے کہا ہے کہ سولر صارفین کو مجبور کرنا کہ وہ قومی گرڈ سے 550 فیصد زیادہ قیمت پر بجلی خریدیں، سراسر ناانصافی ہے۔ اس بھاری قیمت کے فرق کے باعث سولر صارفین کو بجلی کی قیمت میں شدید نقصان اٹھانا پڑے گا، جو ناقابل قبول ہے۔
پشاور سے مزید