• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی میلہ کو بدانتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کی نذرکیا گیا، میر علی مردان ڈومکی

کوئٹہ(آ ن لائن)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ سبی میلے کی آڑ میں تاریخی کرپشن کی گئی جس کی مثال نہیں ملتی بلوچستان کے موجودہ حالات میں ایسی بدعنوانی ناقابلِ برداشت ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ ہمیشہ سے صوبے کی ثقافت، روایات اور بھائی چارے کی علامت رہا ہے، لیکن اس بار اسے محض کرپشن کا بازار بنا دیا گیا۔ فنڈز کی غیر شفاف ریلیز اور ناقص منصوبہ بندی نے اس میلے کو بدانتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کی نذر کر دیا میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ اس کرپشن کی سرپرستی اعلیٰ ضلعی انتظامی افسر نے کی جس کے باعث سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کو یوں ضائع کرنا کسی صورت قبول نہیں انہوں نے نیب اور سی ایم آئی ٹی سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ وہ اس کرپشن کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور اس معاملے کو کسی صورت دبنے نہیں دیں گے سابق وزیر اعلیٰ نے حکومت بلوچستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے اور سبی میلے کو آئندہ کرپشن سے پاک رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
کوئٹہ سے مزید