• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں وارداتیں، شہری 32 موٹرسائیکلوں، موبائل فونز، نقدی و دیگر اشیا سے محروم

اسلام آباد،راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 32موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی ،اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،8افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ، تھانہ سول لائنزکے علاقہ غوثیہ چوک ہومیو پیتھک کلینک میں عبدالحق سے 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 12ہزار روپے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ چکلالہ سکیم تھری میں2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر غلام عباس سے موبائل ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ 502 ورکشاپ کے قریب 2نقاب پوش ملزمان اسلحہ کی نوک پرسکندر لودھی سے زبردستی اس کا اموٹرسائیکل ہنڈا125 اور موبائل ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ شاہ پور روڈ پت محمد گل نواز کی کریانہ کی د کان سے 2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر 32 ہزار روپے اورموبائل جس میں ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں 51ہزار روپے موجود تھے چھین کرفرار ہوگئے ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں منتظر مہدی کے کمرے سے لیپ ٹاپ اورموبائل، شکریال میں آفتاب محمود کے گھر سے پرائز بانڈ 117عدد کل مالیتی5لاکھ 20ہزارروپے ، فاروق اعظم روڈ پر عدیل احمد کے آفس کے تالے توڑ کر اندر سے لیپ ٹاپ ،ایل سی ڈی ، و دیگر سامان کل مالیتی 40ہزار روپے ،حکیم پلازہ رینج روڈ پر شاہد رضا کے مکان سے تالا توڑ کر اے سی ،سٹیمر ،قینچی ،کنگی معہ دیگر سامان مالیتی ساڑھے چار لاکھ روپے ،فضل ٹاؤن فیز2میں احسن داؤد کے انٹرنیشنل کار گوکائونٹر کے تالے توڑ کر کاٹن 50عدد مالیتی25ہزارروپے ،خصالہ کلاں میں محمد ثقلین کی ملکیتی ومقبوضہ زمین پر لگے پلر اور تار مالیتی 2لاکھ 30ہزارروپے ،کلیال اڈیالہ روڈ پر محمد امتیاز کے گھر کے تالے توڑ کر 30 ہزار روپے اور 3 تانبے کی تار کے رول چوری کرلئے گئے ۔ ادھر فاقی دارالحکومت پولیس کے دعوے کے مطابق پراپرٹی کے صرف چار مقامات ریکارڈ کا حصہ بنے، تھانہ مارگلہ کے علاقے سے ایک کار اور موٹر سائیکل چوری ہوئے جبکہ تھانہ آبپارہ کے علاقے میں ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے،تھانہ شالیمار کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل چھیننے کا مقدمہ درج کرایا گیا۔
اسلام آباد سے مزید