• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کیخلاف تشدد کی روک تھام کیلئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ میں اجلاس

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر،خبر نگار) بچوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لئے جامع منصوبہ بندی (چائلڈ پروٹیکشن پریونشن فریم ورک CPPF) کی تیاری کے لیے ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہوا، جس کا اہتمام سیو دی چلڈرن اور یونیسیف نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس مشاورت میں نمایاں سول سوسائٹی تنظیموں، نادرا، قانونی برادری، اور سروس ڈیلیوری اداروں کے نمائندے شریک ہوئے، جنہوں نے بچوں کے خلاف تشدد کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کی شروعات میں سیو دی چلڈرن کے ریجنل ایڈوائزر ڈیوڈ بلومر اور بچوں کے حقوق کی ماہر ربعیہ ہادی نے بچوں کے تحفظ سے متعلق حالات اور موجودہ قوانین سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر یوسف شاہ نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے مشاورت کا باقاعدہ آغاز کیا۔
اسلام آباد سے مزید