• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افطار میں میٹھے کی طلب پوری کریں گلاب جامن سے

گلاب جامن — فائل فوٹو
گلاب جامن — فائل فوٹو

رمضان میں سحری ہو یا افطاری میٹھے کی طلب بڑھ جاتی ہے۔

مختلف ڈشیں روایتی دسترخوان کا لازمی حصہ سمجھی جاتی ہیں اور میٹھے سے پرہیز کرنے والے بھی میٹھے کو دیکھ کر ہاتھ روک نہیں پاتے تو کیوں نہ آج افطار دسترخوان پر کچھ میٹھا ہو جائے۔

مزیدار گلاب جامن کی ترکیب پیش کی جا رہی ہے، خود بھی کھائیں اور گھر والوں کو بھی کھلائیں۔

اجزاء:

کھویا 5 سو گرام، میدہ 50 گرام، بیکنگ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچ، انڈا 1/2، پانی 2 کپ، چینی 2 کپ، الائچی 2 عدد، کھانے کا تیل ڈیڑھ لیٹر

ترکیب:

ایک پین میں پانی لیں اور اس میں چینی اور الائچی ڈال کر 10 سے 15 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکا لیں۔

اب ایک باؤل میں کھویا ڈال کر باریک کر لیں اور اس میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور گوندھ لیں۔

اب اس کو گول گول شکل کے گلاب جامن بنا لیں۔

پھر ایک پین میں کھانے کے تیل کو گرم کر لیں اور اس میں تیار شدہ گلاب جامن ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔

اب گلاب جامن کو تیار شدہ شیرے میں ڈال کر 2 سے 3 گھنٹے رکھ دیں۔

مزیدار گلاب جامن سرو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید