تمنا بھاٹیا نے اسکرین پر سری دیوی کا کردار ادا کرنے کی خواہشکا اظہار کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک سپر آئیکون تھیں۔
بھارتی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حال ہی میں اظہار کیا ہے کہ اگر مجھے کسی لیجنڈری اداکارہ کا کردار ادا کرنے کا موقع ملے تو میں سری دیوی بننا پسند کروں گی۔
ایک موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس اسٹائل آئیکون کو اسکرین پر پیش کرنا چاہیں گی، تو تمناہ نے فوراً سری دیوی کا نام لیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سری دیوی میڈم ہوں گی، میں سمجھتی ہوں کہ وہ ایک سپر آئیکون تھیں اور میں ہمیشہ ان کی مداح رہی ہوں۔
واضح رہے کہ سری دیوی کو بھارتی سنیما کی پہلی خاتون سپر اسٹار کہا جاتا ہے، انہوں نے تمل، تیلگو، ہندی، ملیالم اور کنڑ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ان کا کیریئر 50 سال سے زیادہ عرصے پر محیط رہا، جس میں انہوں نے ہر طرح کے کردار ادا کیے، چاہے وہ کامیڈی ہو یا شدید سنجیدہ۔
سری دیوی کی آخری فلم مام 2017ء میں ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے ایک ایسی ماں کا کردار نبھایا جو اپنی سوتیلی بیٹی کا بدلہ لینے کے لیے جرائم کی دنیا میں قدم رکھتی ہے۔