بھارت کا شہر ورنداون بندروں کی شرارتوں کے لیے مشہور ہے یہاں بندر لوگوں کا سامان چھین کر بھاگ جاتے ہیں اور واپس کرنے کے لیے اپنی من پسند چیز کی فرمائش کرتے ہیں۔
اب حال ہی میں ورنداون سے ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر ایک شخص کا قیمتی سام سنگ S25 الٹرا اسمارٹ فون لے کر عمارت پر چڑھ گیا۔
مذکورہ شخص نے اپنا موبائل واپس لینے کے لیے بندر کو 2 سے 3 مختلف مشروبات کے پیکٹ دینے کی پیشکش کی لیکن بندر نے انکار کر دیا۔
بہت کوشش کرنے کے بعد بندر نے آم کے جوس کا پیکٹ لینے کے بعد موبائل واپس کر دیا۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔