• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے افسران کی ترقی کے نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکے

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے افسران میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس اختتام پذیر ہو چکا ہے، دوسرے شعبوں کے افسران کے ترقی کے نوٹیفکیشنز تو جاری ہو رہے ہیں مگر ایف أئی اے افسران کی ترقی کے نوٹیفکیشنز اب تک جاری نہیں ہو سکے۔ ڈائریکٹر لاء کے لیے تین عہدے خالی تھے اور تین ہی افسران نامزد کیے گئے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء ملک طارق محمود کا پرفارمر پروموشن یعنی کاغذی ترقی (بروقت ترقی نہ ہونا یا ریٹائرمنٹ کے بعد) کا کیس ڈسکس ہونا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید